بلوچستان کے علاقے لال کٹائی میں لیویز چوکی پر حملہ، 6 اہلکار شہید

بلوچستان کے علاقے لال کٹائی میں لیویز چوکی پر حملہ، 6 اہلکار شہید فائل فوٹو بلوچستان کے علاقے لال کٹائی میں لیویز چوکی پر حملہ، 6 اہلکار شہید

زیارت کی تحصیل سنجاوی میں لال کٹائی کے مقام پر لیویز چوکی پر حملے میں 6 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی میں لال کٹائی کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ان میں سے 6 اہلکار جانبر نہ ہوسکے جب کہ متعدد زخمی کی حالت اب بھی تشیوشناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب حملے کے بعد لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے جہاں علاقہ کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی نے حملے میں 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیویز اہلکاروں پر حملہ رات گئے کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی سنجاوی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

install suchtv android app on google app store