بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ جاری

صوبہ بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ آج ہورہی ہے فائل فوٹو صوبہ بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ آج ہورہی ہے

صوبہ بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ آج ہورہی ہے، سینیٹ کے انتخاب میں 5 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے بلوچستان اسمبلی میں پولنگ جاری ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار کا کہنا ہے کہ پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

سینیٹ کے انتخاب میں 5 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے غلام مری میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

خیال رہے کہ سینیٹ کی مذکورہ نشست اعظم موسیٰ خیل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر اعظم موسیٰ خیل حرکت قلب بند ہونے سے گزشتہ برس 15 دسمبر کو انتقال کر گئے تھے۔

سردار اعظم موسیٰ خیل مارچ 2015 میں بلوچستان سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

اس سے قبل وہ 2002 سے 2008 تک بلوچستان اسمبلی کے رکن بھی رہے۔

ان کے انتقال کے موقع پر وزیر اعلیٰ جام کمال نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرحوم ایک سنجیدہ سینئر سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور ہر سطح پر صوبے کے حقوق کی بات کی۔

install suchtv android app on google app store