تیل وگیس کی تمام کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی جائے گی: غلام سرور

تیل وگیس کی تمام کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی جائے گی: غلام سرور فائل فوٹو تیل وگیس کی تمام کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی جائے گی: غلام سرور

پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تیل وگیس کی تمام کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی جائے گی تاکہ تمام صوبوں کومناسب نمائندگی دی جاسکے۔

وہ آج کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیراعلی جام کمال کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس کو ملکی اداروں میں ہرممکن نمائندگی دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت احساس محرومی کے خاتمے کیلئے صوبائی وزیراعلی کی طرف سے بتائے گئے تمام مسائل کے حل کیلئے بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کرکام کرے گی۔

وزیرپیٹرولیم غلام سرورخان نے کہا کہ گوادر میں تیل صاف کرنے کے جدید کارخانے کے قیام کیلئے جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ سعودی ولی عہد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے جس میں تیل صاف کرنے کے کارخانے کی تعمیر کیلئے معاہدے کی ایک یادداشت پردستخط کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے وزیرتوانائی کل گوادر کا دورہ کرینگے اور تیل صاف کرنے کے مجوزہ کارخانے کیلئے مختص جگہ کا معائنہ کرینگے۔

ایک سوال پروزیرپیٹرولیم نے کہاکہ بلوچستان کے قصبوں اور شہروں کومکس ایل پی جی کی فراہمی کیلئے چودہ ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store