درہ آدم خيل میں کوئلے کی کان سے 14 کان کن اغوا

صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں ایک کوئلے کی کان سے 14 کان کنوں کو اغوا کرلیا گیا ہے فائل فوٹو صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں ایک کوئلے کی کان سے 14 کان کنوں کو اغوا کرلیا گیا ہے

صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں ایک کوئلے کی کان سے 14 کان کنوں کو اغوا کرلیا گیا، جن میں سے 2 کان کن تاریکی کا فائدہ اٹھا کر واپس پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کان کنوں کو درہ آدم خیل میں واقع حافظ الرحمان کوئلہ کان سے اغوا کیا گیا۔

بچ نکلنے والے کان کنوں نے حکام کو بتایا کہ اغوا کار ان کے ساتھیوں کو درہ آدم خیل اور خیبر کے پہاڑوں میں لے گئے ہیں۔

مغوی کان کنوں کا تعلق شانگلہ اور درہ آدم خیل سے ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ اداروں کو کان کنوں کی بازیابی اور اغواکاروں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی کوئلے کی کانوں میں انتہائی نامساعد حالات میں کام کرنے والے کان کنوں کو گیس بھرنے اور کان بیٹھ جانے سمیت اغوا کیے جانے کے بھی خطرات کا سامنا رہتا ہے جبکہ متعدد کان کنوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے موت کے گھاٹ بھی اتارا جا چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store