نیب بلوچستان کی جانب سے بدعنوان عناصر سے وصول 46 کروڑ صوبائی حکومت کے حوالے

نیب بلوچستان کی جانب سے بدعنوان عناصر سے وصول 46 کروڑ صوبائی حکومت کے حوالے فائل فوٹو نیب بلوچستان کی جانب سے بدعنوان عناصر سے وصول 46 کروڑ صوبائی حکومت کے حوالے

نیب بلوچستان کی جانب سے بدعنوان عناصر سے وصول کئے جانے والی 46 کروڑ روپے سے زائد کی رقم صوبائی حکومت کے حوالے کر دی گئی ہے۔

نیب بلوچستان نے پروقار تقریب میں مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین سے 46 کروڑ 25 لاکھ 75 ہزار 736 روپے وصول کر کے صوبائی حکومت کے حوالے کر دیئے۔

ڈی جی نیب محمد عابد جاوید کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں میں نیب کی نگرانی کا مقصد انھیں روکنا ہرگز نہیں ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ صوبے کی بیشتر سکیمیں بدعنوانی کی نظر ہو چکی ہیں۔ ملک وقوم کی ترقی کیلئے اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دینا ہو گی۔ جس معاشرے میں احتساب نہ ہو وہ تباہ ہو جاتا ہے

تقریب کے اختتام پر نیب بلوچستان کے ان افسران میں اعزازی شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں، جنہوں نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس لا کر قومی خزانے میں جمع کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store