انصاف کی بنیاد پر معاشرے تشکیل پاتے ہیں: چیف جسٹس

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار فائل فوٹو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ انصاف کسی بھی معاشرے کے لیے انتہائی ضروری ہے اور انصاف کی بنیاد پر معاشرے تشکیل پاتے ہیں۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ سب کی کاوشوں سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ خدا سے دعا ہے کہ عمارت انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمارتوں سے نہیں وہاں رہنے والی شخصیات پہچان ہوتے ہیں، انصاف کسی بھی معاشرے کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ انصاف کی بنیاد پر معاشرے تشکیل پاتے ہیں۔

بعد ازاں سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد بھی شامل تھے۔

دوران سماعت وکیل نذیر آغا نے عدالت کو بتایا کہ آپ نے ملک بھر میں سڑکیں کھلوائی ہیں، زرغون روڈ کی سڑک ریڈ زون کے نام پر بند ہے، اس معاملے کو بھی دیکھیں۔

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چیف سیکریٹری کو بلوائیں، سڑک کیوں بند ہے، دنیا بھر میں سیکیورٹی کے نام پر سڑکیں بند نہیں ہوتیں۔

چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو چیف سیکریٹری کو عدالت میں بلوانے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store