امان اللہ خان نے بطور گورنر بلوچستان عہدے کا حلف اٹھا لیا

امان اللہ خان نے بطور گورنر بلوچستان عہدے کا حلف اٹھا لیا فائل فوٹو امان اللہ خان نے بطور گورنر بلوچستان عہدے کا حلف اٹھا لیا

گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی نے بطور گورنر بلوچستان اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برادری تقریب میں وزیراعلیٰ سمیت صوبائی وزراء اور حکام موجود تھے۔

گورنر ہاؤس بلوچستان میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی نے بطور گورنر بلوچستان عہدے کا حلف اٹھایا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس طاہرہ صفدر نے نئے گورنر سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور صوبائی وزراء سمیت حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی دو ہزار پانچ سے دو ہزار نو تک بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں جبکہ وہ صوبے کےقائم مقام گورنر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store