سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سینیٹر منتخب ہوگئے

 سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سینیٹر منتخب ہوگئے فائل فوٹو سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سینیٹر منتخب ہوگئے

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

میرنعمت اللہ زہری کے استعفے پر بلوچستان سے سینیٹ کی نشست خالی ہونے کے بعد اس نشست پر سینیٹ الیکشن ہوئے۔ بلوچستان سے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں 57 اراکین نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجہ کے مطابق میر سرفراز بگٹی نے 37 ووٹ حاصل کیے جبکہ ایم ایم اے کے رحمت اللہ کاکڑ نے 20 ووٹ حاصل کیے۔ اس طرح میر سرفراز بگٹی سینیٹر منتخب ہوگئے، ان کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔

سینیٹ ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ اس نے مجھے سینیٹ میں بلوچستان کی نمائندگی کیلئے موقع دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store