صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے: جام کمال

جام کمال فائل فوٹو جام کمال

بلوچستان کے وزیراعلی سید جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اورتمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں ضلع ہرنائی اور ضلع سبی ریلوے اسٹیشن کے بحالی کے کام کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس کے دوران کہی۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ ہرنائی تا سبی ریلوے سیکشن کی بحالی کاکام سیکورٹی فورسز کے تعاون سے کیاجارہا ہے جس پر دو ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پچاس فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ کام بھی جلد مکمل کرلیاجائے گا۔

install suchtv android app on google app store