سانحہ مستونگ کے شہداء کی تعداد 149 ہو گئی

سانحہ مستونگ کے شہداء کی تعداد 149 ہو گئی فائل فوٹو سانحہ مستونگ کے شہداء کی تعداد 149 ہو گئی

دو روز قبل مستونگ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 149 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری نے سانحہ مستونگ میں 149 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں 186 افراد زخمی ہوئے۔

ڈی سی مستونگ کا کہنا ہے کہ 18 افراد کی میتیں لواحقین اسپتال نہیں لائے تاہم دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کا ڈیٹا مکمل کر لیا گیا ہے۔

قائم لاشاری نے کہا کہ شہداء کے لواحقین معاوضے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے جلسے میں ہونے والے خود کش حملے میں سراج رئیسانی سمیت 100 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store