کوئٹہ کے پولیس کانسٹیبل کی ایمانداری کے سوشل میڈیا پر چرچے

کوئٹہ کے پولیس کانسٹیبل کی ایمانداری کے سوشل میڈیا پر چرچے فائل فوٹو کوئٹہ کے پولیس کانسٹیبل کی ایمانداری کے سوشل میڈیا پر چرچے

ہمیں اکثر وبیشتر ایسے واقعات سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں، جس سے انسانیت پر بھروسہ اور یقین مزید پختہ ہوجاتا ہے۔

کوئٹہ کے پولیس کانسٹیبل نے بھی ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے نہ صرف اپنے پیشے کا نام بلند کیا بلکہ اپنے اس عمل سے دیگر لوگوں کے دلوں میں بھی جگہ بنالی۔

کانسٹیبل رحیم نے 6 لاکھ روپے کی گمشدہ رقم بغیر کسی میڈیا کوریج کے اس کے مالک کے حوالے کردی اور بدلے میں کسی انعام کی توقع بھی نہیں کی۔

پولیس کانسٹیبل رحیم کی اس ایمانداری پر سوشل میڈیا پر لوگ انہیں بہت سراہ رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store