شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت سبی میں فورسز کا آپریشن، 5 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت سبی میں فورسز کا آپریشن، 5 مشتبہ دہشتگرد گرفتار شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت سبی میں فورسز کا آپریشن، 5 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت سبی میں کارروائیاں کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولا بارود برآمد کرلیا جب کہ 5 مشتبہ دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیاہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے ضلع سبی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جس میں 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

شمالی اور جنوبی وزیرستان سے بھاری اسلحہ برآمد، آئی ایس پی آر کےمطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی آپریشن کیے جس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بارودی سرنگیں، راکٹ، آر پی جی اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا، اسلحہ خفیہ مقامات پرزیرزمین چھپایا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store