بارکھان: پکوڑے فروش سے بدسلوکی کا نوٹس، 3 لیویز اہلکار معطل

لیویز اہکار فائل فوٹو لیویز اہکار

 بلوچستان کے ضلع بارکھان میں لیویز اہلکاروں کی ایک پکوڑے فروش سے بدسلوکی کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لے کر ڈپٹی کمشنر بارکھان سے رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بارکھان نے واقعے میں ملوث 3 اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

واضح رہے کہ بارکھان کےعلاقے رکھنی میں گزشتہ روز لیویز اہلکاروں کی پکوڑے فروش کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

پکوڑہ فروش کا اسٹال رکھنی میں لیویز تھانے کے ساتھ لگایا گیا تھا۔ 

اہلکاروں نے لیویز تھانہ رکھنی کے ساتھ لگایا گیا پکوڑہ فروش کا اسٹال اور دیگر سامان الٹ دیا تھا، جبکہ پکوڑے فروش کے ساتھ تلخ کلامی بھی کی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پکوڑے فروش کے ساتھ بدسلوکی کا نوٹس لیا اور ڈپٹی کمشنر بارکھان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

سرفراز بگٹی نے ڈپٹی کمشنر کو پکوڑے فروش کا نقصان پورا کرنے اور معاوضہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

install suchtv android app on google app store