سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن، 5 دہشتگرد گرفتار

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن، 5 دہشتگرد گرفتار فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن، 5 دہشتگرد گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ، سوچ، ڈیرہ بگٹی، لورا لائی، پشین اور سبّی میں آپریشن کر کے ناصرف دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا بلکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

ملک بھر میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ردِ الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ، سوچ، ڈیرہ بگٹی، لورا لائی، پشین اور سبّی میں آپریشن کر کے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ 6 نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی جس میں آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹرز، گولہ اور بارود میں شامل ہے۔

install suchtv android app on google app store