سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں بڑے پیمانے پر آپریشن

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں بڑے پیمانے پر آپریشن فائل فوٹو سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں بڑے پیمانے پر آپریشن

ملک کے محافظ ملک دشمنوں کے خلاف بر سر پیکار ہیں ۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر آپریشن کر کے پانچ دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لے لیا۔

چھ انسانیت دشمنوں نے خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔

دھرتی کے رکھوالوں کا امن کے دشمنوں کے مکمل خاتمے کا عزم برقرار ۔۔۔ سکیورٹی فورسز مسلسل چھپے ہوئے دہشت گردوں کے تعاقب میں بر سر پیکار۔۔۔۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بڑے پیمانے پر کامیاب کارروائیاں کیں۔

سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ، اچ ، ڈیرہ بگٹی ، لورا لائی، پشین ، اور سبی میں آپریشن کر کے پانچ دہشت گردوں کو قانون کے شکنجے میں لے لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےد وران چھ دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے ہوئے خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کر دہ بیان کے مطابق گرفتار اور ہتھیار ڈالنےو الے دہشت گردوں کے قبضے سے مختلف قسم کے ہتھیار، مواصلا تی آلات، اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے ۔ زیر حراست دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے

 

install suchtv android app on google app store