وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے قدوس بزنجو نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے قدوس بزنجو نے کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے قدوس بزنجو نے کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں

 

بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج وصول کیے جارہے ہیں۔ ہفتہ 13 جنوری کو صبح 10 بجے منعقد ہونے والے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک اعلامیے کے مطابق ہفتہ 13 جنوری کو صبح 10 بجے منعقد ہونے والے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

مزید جانئیے: وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے استعفیٰ دے دیا

اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی برائے انتخاب وزیراعلیٰ بلوچستان آج صبح 9 بجے تا شام 3 بجے کے دوران سیکریٹری اسمبلی کے دفتر سے حاصل کیے اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

صوبے میں نئے قائد ایوان کے لیے مسلم لیگ (ق) کے عبدالقدوس بزنجو نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

گذشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں نواب ثناء اللہ زہری کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر مجبور کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے ناراض اراکین اور (ق) لیگی ارکان صوبائی اسمبلی نے نئے وزیراعلیٰ کے لیے عبدالقدوس بزنجو کو اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔

اس سے قبل نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ممکنہ طور پر جان محمد جمالی اور صالح بھوتانی کے نام سامنے آ رہے تھے۔

تاہم جان محمد جمالی نے ناراض لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے ہمارے متفقہ امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن حکومت کا حصہ نہیں بنے گی: اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی

یاد رہے کہ رواں ہفتے نواب ثناء اللہ زہری نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل ہی وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی بلوچستان کی سیاسی صورت حال کے پیش نظر کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کیا تھا تاہم باوجود کوشش کہ (ن) لیگ کے ناراض اراکین نے وزیراعظم سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

 

 

 

 

 

 

install suchtv android app on google app store