جس نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا اس نے مجھے نااہل قرار دیا: نواز شریف

محمود خان اچکزئی اور میاں نوازشریف اسکرین گریب محمود خان اچکزئی اور میاں نوازشریف

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھائے وہ کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف اہل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاکستان کے اصل رکھوالے ہیں اور ہمیشہ ملک میں آمریت کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے - میپ) کے بانی عبدالصمد خان اچکزئی کی 44ویں برسی کے موقع پر کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ان کی جماعت اور پی کے - میپ کا نظریہ ایک ہے اور دونوں جماعتوں کا رشتہ بہت مضبوط ہے جبکہ میں ہمیشہ نظریے کا حامی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاکستان کے اصل رکھوالے ہیں اور ہمیشہ ملک میں آمریت کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج بلوچستان میں جو ترقی ہوری ہے اس کی مثل تاریخ میں نہیں ملتی، پورے صوبے میں سڑکیں بن رہی ہیں اور ایسے ترقیاتی کام ان کی حکومت سے قبل کبھی دیکھنے میں نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی کے میپ عبدالصمد خان اچکزئی نے ایک مرتبہ افغانستان کا دورہ کیا تھا اور وہاں پر شاہراہوں کو دیکھ کر خواہش کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان میں بھی ایسی سڑکیں ہونی چاہیے ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ان کا خواب سچ کر دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں سڑکوں کے مزید جال بچھائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان صوبے کے ہر صوبے سمیت چین کے صوبے شنکیانگ سے مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت سے قبل ملک میں ہر جگہ دھرنے تھے اور بجلی کی طویرل لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی کیا کبھی گزشتہ حکومتوں سے اس حوالے سے سوال کیے؟

پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’میرے خلاف مائنس ون فارمولا لایا گیا اور مجھ سے احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی لیکن بھر بھی انہیں کرپشن کے نام پر نواز شریف کو نکال دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی ثابت کرے کہ نوازشریف نے سرکاری خزانے کا ایک پیسہ کھایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متنازع فیصلوں سے ہی ملک برباد ہوتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store