امن کے قیام کے لیے وفاق بلوچستان حکومت کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا: محسن نقوی

محسن نقوی فائل فوٹو محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے فوری مؤثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک دشمن عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے فوری مؤثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے آخری حد تک جائیں گے اور وفاق اس ضمن میں بلوچستان حکومت کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر ایک پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 57 زخمی ہوگئے۔

 

install suchtv android app on google app store