مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کھائی میں گرگئی، 10 افراد جاں بحق

مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کھائی میں گرگئی فائل فوٹو مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کھائی میں گرگئی

مکران کوسٹل ہائی وے بزی لک کے مقام پر ایران سے آنے والے زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ادثے میں 23 افراد زخمی بھی جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو بس سے نکالا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں 23 افراد زخمی بھی جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زائرین کی بس ایران سے آرہی تھی کہ بزی لک کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو بس سے نکالا۔

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق لاہور اور گجرانوالا سے بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی پاکستانی زائرین کی بس کو ایران میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔ زائرین کا تعلق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لسبیلہ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے زائرین کے جاں بحق پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

install suchtv android app on google app store