بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فورسز کے  آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فورسز کے آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے تین دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور 12 اگست کو ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت کے بھی ذمہ دار تھے۔ اس آپریشن کے ذریعے مجرموں سے ان کی اس گھناؤنی کارروائی کا بدلہ لے کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

install suchtv android app on google app store