کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک صوبیدار شہید اور 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 ستمبر کی شام کوئٹہ کے علاقے ولی تنگی میں دہشت گردوں اورسکیورٹی فورسزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ میں صوبیدار قیصر رحیم شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی بھی شدید زخمی ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔