کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ حملہ آور دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے ملزمان کے زیر استعمال گھر سے خودکش جیکٹ، 5 دستی بم اور دھماکا خیز مواد سمیت دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔