وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ فوٹو: ٹوئٹر کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیرِ اعلی بلوچستان عبدالقدوس بازنجو نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کی گورنر ہاؤس کو ئٹہ میں ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت ء اولین ترجیح ہے۔ اسی ایک ہفتے کے دوران یہ میرا بلوچستان کو دوسرا دورہ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران بلوچستان کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر مدد اور ان کی بحالی یقینی بنائی۔  با صالاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی کے مواقع اور روزگار کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھونگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے شبانہ روز محنت کر رہا ہوں۔ سیلاب کے دوران مسلم لیگ ن کے بلوچستان کے ارکان نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، سیلاب متاثرین کے دکھوں پر مرہم رکھنے پر مجھ سمیت پوری مرکزی قیادت آپ سب کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کی گورنر ہاؤس کو ئٹہ میں ملاقات کی۔

گورنر بلوچستان نے وزیرِ اعظم کی بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر خراج تحسین پیش کیا اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

install suchtv android app on google app store