مسلم باغ: ایف سی کمپاؤنڈ میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 7 جوان شہید، 6 دہشت گرد ہلاک

 بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن مکمل فائل فوٹو بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن مکمل

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا۔ کلیئرنس آپریشن 12مئی کی شام دہشت گردوں کے ابتدائی حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ اس دوران ایک شہری سمیت 7 جوان شہید اور ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کو بحفظات بچانا شامل تھا، دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے روابط کا پتا چلانےکے لیے ضروری انٹیلی جنس فالو اپ جاری ہے، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور اسپانسرز کو گرفتار کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی میں حائل رکاوٹ کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں

install suchtv android app on google app store