کوئٹہ: کچلاک کے علاقے میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 4 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ: کچلاک کے علاقے میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 4 پولیس اہلکار شہید فائل فوٹو کوئٹہ: کچلاک کے علاقے میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 4 پولیس اہلکار شہید

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج صبح پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔ کچلاک کے علاقے میں پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف آپریشن کیا ہے۔

پولیس کے مطابق آپریشن میں انسدادِ دہشت گردی فورس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ کچلاک آپریش میں 1 مبینہ ملزم فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق کچلاک میں آپریشن مکمل ہو گیا ہے، علاقے میں سرچنگ اور سوئپنگ کا عمل جاری ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ کی شاہراہِ اقبال پر بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے تھے۔

کوئٹہ کی شارعِ اقبال پر موٹر سائیکل پر نصب بارودی مواد پھٹنے سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store