بلوچستان: مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری فائل فوٹو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری

شمالی بلوچستان مضبوط مغربی سسٹم کے زیر اثر آگیا جہاں کئی علاقوں میں 12 گھنٹوں سے موسلا دھار بارشیں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقوں چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، خانوزئی، زیارت، مسلم باغ، بوستان، کان مہترزئی، قلعہ سیف اللہ اور لورالائی میں گزشتہ 12 گھنٹے سے شدید بارشیں جاری ہیں۔

شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور برساتی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ کوئٹہ چمن شاہراہ کے مختلف مقامات پر طوفانی بارش جاری ہے۔

حکام کے مطابق شمالی بلوچستان کے ندی نالوں میں درمیانےدرجے کے سیلابی ریلے ہیں جب کہ برساتی نالوں میں طغیانی سے دیہی رابطہ سڑکیں آمدورفت کیلئے متاثر ہوئی ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہےکہ کوژک ٹاپ کے پہاڑی دروں کے سیلابی پانی سےکوئٹہ چمن شاہراہ متاثر ہوئی جہاں پانی کے ساتھ مٹی اور پتھر سڑک پر آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

install suchtv android app on google app store