بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی رہائی کےلیے خواتین نے ریلی نکالی۔
رپورٹس کے مطابق ریلی جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان کی قیادت میں نکالی گئی۔
مولانا ہدایت الرحمان کی رہائی کےلیے نکالی گئی ریلی میں موجود خواتین نے میرین ڈرائیو پر دھرنا بھی دیا۔
اس دوران خواتین نے حق دو تحریک کے سربراہ کی رہائی کے ساتھ گواد کے لوگوں کو حقوق دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
کیا اتنی خواتین پاکستان میں کسی اور جگہ جمع ہو سکتی ہیں؟
— Maulana Hidayat ur Rehman Baloch (@MHidayatRehman) March 19, 2023
یہ حق دو تحریک کا امتیاز ہے کہ اس نے خواتین کو بھی اپنی سیاسی جدوجہد کا حصہ بنایا ہے، اور اپنا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ میں اپنی خواتین ماؤں بہنوں بیٹیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو آج میری رہائی اور اپنے حقوق کےلیے نکلیں pic.twitter.com/DPk3XxJguO
