وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر شاعرانہ طنز کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے عمران خان کے گزشتہ روز دیے گئے بیان کا حوالہ دیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ کے کورٹ مارشل سے متعلق بات کی۔
اس پر خواجہ آصف نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ ’پرانے آرمی چیف کا کورٹ مارشل چاہتا ہوں، نئے آرمی چیف سے ملاقات چاہتا ہوں، میری دو نمبری دیکھ کیا چاہتا ہوں‘۔
منقول پرانے آرمی چیف کا کورٹ مارشل چاہتا
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 4, 2023
ھوں اور نئے آرمی چیف سے ملنا چاہتا ھوں
میری دو نمبری دیکھ میں کیا چاہتا ہوں
