کوہلو میں لیویز فورس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 6 اہلکار شدید زخمی

کوہلو میں لیویز فورس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی فائل فوٹو کوہلو میں لیویز فورس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی

کوہلو میں لیویز فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں رسالدار سمیت 6 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو کے علاقے جنتلی میں لیویز فورس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

رسالدار سمیت 2 اہلکاروں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ زخمیوں کو کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوہلو میں لیویز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کوئٹہ منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store