کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ بیلہ میں حادثے کا شکار، 39 مسافر جاں بحق

لسبیلہ: مسافر کوچ کو حادثہ، 18 افراد جاں بحق فائل فوٹو لسبیلہ: مسافر کوچ کو حادثہ، 18 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں مسافر کوچ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی جبکہ آگ بجھنے کے بعد گاڑی سے مزید لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

ریسکیو زرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متعدد زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا ہے۔

انچارج ایدھی فاؤنڈیشن ڈاکٹر حکیم لاسی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمز انجم کے مطابق کوچ میں 48 افراد سوار تھے، مسافر کوچ سے 3 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا ہے ، زخمی افراد کو کراچی ریفر کردیا گیا، جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

install suchtv android app on google app store