بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے شردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے فائل فوٹو بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے شردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے

بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے شردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سسلسلہ 29 جنوری تک جاری رہے گا۔

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا دوسرا سپیل شروع ہو گیا ہے جس نے جہاں موسم کو دلفریب بنادیا ہے وہیں مشکلات بھی بڑھادی ہیں،، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، مستونگ اور چمن میں ایک ایک ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ صوبائی دارالحکومت سمیت مستونگ، قلات، مسلم باغ اور کان مہترزئی میں پہاڑوں پر برف بھی پڑی۔

برفباری کے بعد این ایچ اے اور پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں متحرک ہیں۔ کوئٹہ لک پاس مستونگ کان مہترزئی سے برف کی صفائی جاری ہے اور کئی علاقوں میں قومی شاہراہیں کلیئر ٹریفک بحال کر دی، دوسری جانب شدید سردی نے مقامی افراد کی مشکلات بھی بڑھا دی ہیں، گیس ناپید ہونے کی وجہ سے عوام کا انحصار لکڑیوں اور کوئلے پر بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن، پشین، پنجگور، تربت، خضدار، قلات اور مکران میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

 

install suchtv android app on google app store