بلوچستان کے مالی بحران سے نمٹنے کے لئےوزیراعلیٰ کا وزیراعظم کے پاس جانے کا فیصلہ

بلوچستان کے مالی بحران سے نمٹنے  کے لئےوزیراعلیٰ  کا وزیراعظم کے پاس جانے کا فیصلہ فائل فوٹو بلوچستان کے مالی بحران سے نمٹنے کے لئےوزیراعلیٰ کا وزیراعظم کے پاس جانے کا فیصلہ

 وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے مالی بحران پر سیاسی قیادت کے ہمراہ وزیرعظم سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں وفاقی منصوبوں پر عملدرآمد کی پیش رفت اور سست روی پر بھی بات کریں گے۔

عبدالقدوس بزنجو نے امید ظاہر کیا کہ ’وزیراعظم ہماری گزارشات کو ہمدردی اور توجہ کے ساتھ سُن کر مسائل حل کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کریں گے۔

وزیراعلی نے زیر قیادت وفد میں صوبائی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر، سینیٹر اور اراکین قومی اسمبلی بھی شریک ہوں گے۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کومالیاتی صورتحال سے متعلق جامع بریفنگ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

install suchtv android app on google app store