بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

دو روز قبل خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store