پاک فوج اور ایف سی کی بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

سیلاب متاثرین میں خوراک کے ڈبے بھی تقسیم کئے گئے۔ فائل فوٹو سیلاب متاثرین میں خوراک کے ڈبے بھی تقسیم کئے گئے۔

پاک فوج اور فرنیٹئر کور کی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج اور ایف سی کے جوان سول انتظامیہ سے مل کر متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں دن رات کام کر رہے ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق کوہلو سبی ڈیرہ مراد جمالی جعفر آباد نصیر آباد صحبت پور اور جھل مگسی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چودہ امدادی کیمپ کام کر رہے ہیں۔جہاں 12ہزار3سو چوالیس سیلاب زدگان کو دیگر سہولیات کے ساتھ پکا ہوا کھانا فراہم کیا گیا۔ سیلاب متاثرین میں خوراک کے ڈبے بھی تقسیم کئے گئے۔

 

install suchtv android app on google app store