مکران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

6 دہشت گرد ہلاک فائل فوٹو 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کےعلاقے مکران میں سیکیورٹی فورسزنے آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی کو بھی بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store