بلوچستان میں مزدوروں کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، 3 مزدور جاں بحق

3 مزدور جاں بحق فائل فوٹو 3 مزدور جاں بحق

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے تین مزدور جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔

ملزموں نے کیمپ اور وہاں موجود گاڑیوں کو بھی نذرآتش کر دیا ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل ک دیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق مزدوروں کا کیمپ کوئٹہ ہرنائی روڈ کی تعمیر کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے مزدوروں کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ دہشت گرد جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

install suchtv android app on google app store