’باپ‘ کا وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنیوالے اراکین کو شوکاز جاری کرنیکا فیصلہ

تحریک عدم اعتماد فائل فوٹو تحریک عدم اعتماد

بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے وزیراعلیٰ عبد القدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے پارٹی اراکین کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بلوچستان عوامی پارٹی کا اجلاس عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پارٹی ارکان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنا آئین کے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی ہے، منحرف اراکین کا یہ غیر آئینی اقدام سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے مسودے پر دستخط کرنے والے پارٹی اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ساتھ ہی اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ آئین، قانون اور عدالت کے فیصلے کے مطابق منحرف اراکین کا ووٹ نہیں گنا جائے گا، اگر کیس نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دیا تو ہو ڈی سیٹ بھی ہو جائے گا۔

install suchtv android app on google app store