بلوچستان میں ضلع کیچ میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

بلوچستان میں ضلع کیچ میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ فائل فوٹو بلوچستان میں ضلع کیچ میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ضلع خوشاب کے رہائشی لانس نائیک منظر عباس اور خضدار کے رہائشی سپاہی عبدالفتاح نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں، جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store