قدوس بزنجو کی ہدایت پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں‌ قائم چیک پوسٹس ختم

وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو فائل فوٹو وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو

وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو کی ہدایت پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں‌ قائم چیک پوسٹس ختم کر دی گئیں۔

 محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک عرصے سے قائم 47 سیکیورٹی چیک پوسٹس ختم کر دی گئیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ چیک پوسٹس این 50 کوئٹہ سے ژوب قومی شاہراہ پر قائم تھیں، چیک پوسٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قائم کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ چیک پوسٹس کا خاتمہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر کیا گیا ہے، قدوس بزنجو نے غیر ضروری چیک پوسٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعلیٰ میر قدوس بزنجو نے صوبے میں تمام غیر ضروری چیک پوسٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے خطاب میں آئی جی بلوچستان کو ہدایت کی تھی کہ تمام غیر ضروری چیک پوسٹس خواہ وہ لیویز، ایف سی پولیس، یا کسٹم کی ہوں، ان کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

قدوس بزنجو نے کہا کہ ہم یہاں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں، ہر چوک پر کھڑا کرنے نہیں، ہر ایک کو اپنے حدود میں رہنا چاہیے صوبے میں اپنے عوام کو ریلیف دینا ہے۔

install suchtv android app on google app store