بلوچستان کے 3 ناراض وزرا کے استعفے منظور کر لیے گئے

بلوچستان فائل فوٹو بلوچستان

گورنر بلوچستان نے 3 صوبائی وزرا کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔


بلوچستان حکومت سے ناراض وزرا نے 2 روز قبل استعفےگورنر کو پیش کیے تھے، ان وزرا میں اسد بلوچ، ظہور بلیدی اور سردار عبدالرحمان کھیتران شامل تھے۔

وزرا کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی جاری کرے گا، ذرائع گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ 4 پارلیمانی سیکریٹریز کے استعفے واپس کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت پارلیمانی سیکریٹری کا استعفیٰ گورنر کو نہیں دیا جاتا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے اختلافات پر بلوچستان کابینہ سے 3 وزرا اور 2 مشیروں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے استعفے ظہور بلیدی کو لکھ کر دے دیے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ استعفیٰ جمع کرنے والے وزرا میں وزیر خزانہ ظہور بلیدی، عبدالرحمان کھیتران، اسد بلوچ شامل تھے، جب کہ مشیروں میں اکبر آسکانی، محمد خان لہڑی شامل تھے، اور چار پارلیمانی سیکریٹریز میں بشریٰ رند، رشید بلوچ، سکندر عمرانی اور ماہ جبین شامل تھے۔

install suchtv android app on google app store