تحریکِ عدم اعتماد: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے متعلق اپوزیشن کا بڑا دعویٰ

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال

اپوزیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کےخلاف عدم اعتماد کےلئے مطلوبہ تعداد پوری ہونے کا دعویٰ کردیا، اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ جام کمال کی پالیسیوں سے ان کی پارٹی اوراتحادی جماعتوں کے لوگ نالاں ہیں۔


وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم اعتماد کےلئےمطلوبہ تعداد پوری ہے، اپوزیشن کے 23ارکان ہیں مطلوبہ تعدادسےزیادہ لوگ ساتھ ہیں۔

اپوزیشن رہنما اخترحسین لانگو نے کہا ہے کہ اسپیکر7روزمیں اجلاس بلانےکےپابندہیں، جام کمال کی پالیسیوں سےانکی پارٹی اوراتحادی جماعتوں کےلوگ نالاں ہیں، تحریک عدم اعتمادکےبعدحکومت نےرابطے کئے مگراب دیرہوچکی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سے حکومتی و اتحادی ارکان اسمبلی کی اہم ملاقات ہوئی ، جس میں اتحادی جماعتوں کےارکان کاجام کمال کی حمایت کا اظہار کردیا ہے۔

ارکان نے گفتگو میں کہا کہ سیاست میں ناراضگی ہوتی رہتی ہے، دوستوں کومنا لیں گے، وہ ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن کو مایوسی ہوگی۔

اتحادی جماعتوں کے ارکان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، ہم آپ پربھرپوراعتمادکرتےہیں اور آپ کیساتھ کھڑے ہیں۔

install suchtv android app on google app store