بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 44 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.37 ہوگئی، مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح مستونگ میں 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔


محکمہ صحت کے مطابق 10 اضلاع میں 1 ہزار 5 ٹیسٹ ہوئے، ان میں سے مثبت کیسز کی شرح 4.37 رہی، مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح مستونگ میں 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 69 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 604 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 909 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 481 ہوچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store