دہشت گردوں کا ایف سی کے جوانوں پر حملہ، 4 جوان شہید

صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین، سپاہی محمدانوراور سپاہی اویس خان فائل فوٹو صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین، سپاہی محمدانوراور سپاہی اویس خان

دہشت گردوں نے ایف سی کے جوانوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں چار جوان شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نےمارگٹ مائنزکی حفاظت پرمامورایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ایف سی پر حملے کے لیے دیسی ساختہ بارودی سرنگ استعمال کی ہے۔

شہید ہونے والے چاروں بہادر ایف سی اہلکاروں میں ایک جونیئرکمیشنڈ آفیسربھی شامل ہے۔

شہدا میں صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین، سپاہی محمدانوراور سپاہی اویس خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے علاقے کوگھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کا آپریشن شروع کرد یا ہے۔

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شرپسندعناصرکے ایسے بزدلانہ حملے امن کوخراب نہیں کرسکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزاپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بھی ایسے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

install suchtv android app on google app store