انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ

بلوچستان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ، جس کے تحت امتحانات بلوچستان میں 22 جون سے شروع ہوں گے، جو 10 جولائی تک جاری رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے بلوچستان بورڈ نے ایف اے اور ایف ایس سی امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ پروفیسریوسف بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹر میڈیٹ کے امتحانات بلوچستان میں 22 جون سے شروع ہوں گے اور 10 جولائی تک جاری رہیں گے۔

بلوچستان بھر سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 88 ہزار طلبا شرکت کریں گے ، امیدواروں سے صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئےجائیں گے ، امتحانات کیلئے 250 سے زائد مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔

چیئرمین بورڈ نے واضح کیا کہ امپروومنٹ کرنے والے یا مدارس کے طلبہ کو لازمی مضامین کا بھی امتحان دینا ہوگا ، فیل ہونے والے یا امپروومنٹ کرنے والے طلبہ کے امتحانات 12 جولائی سے شروع ہوں گے۔

خیال رہے بلوچستان میں 25 مئی کو شروع ہونے والے انٹر امتحانات 2021 کورونا کے باعث ملتوی ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store