خضدار میں مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، 15 افراد جاں بحق اور30 زخمی

خضدار میں مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، 15 افراد جاں بحق اور30 زخمی فائل فوٹو خضدار میں مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، 15 افراد جاں بحق اور30 زخمی

خضدار میں مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور30 زخمی ہوگئے ہیں۔مسافر کوچ وڈھ سے دادو جارہی تھی کہ اسے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کھوڑی کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بتانا ہےکہ مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوئی اور توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے الٹ گئی۔

حادثے میں زخمی بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

install suchtv android app on google app store