عارضہ قلب کی سب سے بڑی وجہ سامنے آگئی

عارضہ قلب کی سب بڑی وجہ سامنے آگئی فائل فوٹو عارضہ قلب کی سب بڑی وجہ سامنے آگئی

امریکی محققین نے انکشاف کیا ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد میں عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

یہ بات تو واضح ہے کہ موٹاپا مختلف بیماریوں کا مسکن ہوتا ہے اور زیادہ وزن اچھی صحت کی راہ میں رکاوٹ ہے، لیکن حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موٹے پیٹ والے افراد دل کی بیماریوں میں دوسرے افراد کی نسبت زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد یا بڑے پیٹ والے لوگوں کے جسم کے وسطی حصے میں زیادہ چربی ہوتی ہے جو بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

امریکی محقیقین نے امید ظاہر کی ہے ڈاکٹرز جب امراض قلب کے مریضوں کے خطرے کا اندازہ لگائیں گے وہ پیٹ کی چربی اور بی ایم آئی کی پیمائش کرنے پر زیادہ توجہ دیں گے۔

ماہرین نے تحقیق میں بتایا کہ چربی کا زیادہ ہونا عمومی صحت کےلیے واضح خطرہ ہے۔

تحقیق میں اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ بڑے پیٹ کا وزن آپ کو دل کی بیماری کے زیادہ خطرہ میں ڈال سکتا ہے، جس میں دل کا دورہ پڑنے اور فالج بھی شامل ہے۔

install suchtv android app on google app store