کووڈ 19 سے حاملہ خواتین میں پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے: تحقیق

دوران حمل کووڈ 19 سے متاثر ہونے والی خواتین اور ان کے بچوں میں پیچیدگیوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ فائل فوٹو دوران حمل کووڈ 19 سے متاثر ہونے والی خواتین اور ان کے بچوں میں پیچیدگیوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

دوران حمل کووڈ 19 سے متاثر ہونے والی خواتین اور ان کے بچوں میں پیچیدگیوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ 18 ممالک میں کووڈ 19 سے متاثر ہونے والی حاملہ خواتین میں منفی اثرات جیسے بلڈ پریشر میں اضافے اور دیگر کا خطرہ زیادہ دریافت کیے گئے۔

تحقیق کے مطابق کووڈ 19 سے متاثر حاملہ خواتین کی موت کا خطرہ اس بیماری سے محفوظ حاملہ خواتین سے 22 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 سے متاثر خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں قبل از وقت پیدائش اور کم پیدائشی وزن کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

طبی جریدے جاما پیڈیا ٹرکس میں 22 اپریل کو شائع ہونے والی تحقیق کا آغاز مارچ 2020 میں ہوا تھا اور یہ اکتوبر 2020 تک جاری رہی۔

تحقیق کے دوران امریکا، برطانیہ، روس، اسپین، انڈونیشیا، جاپان اور مصر سمیت 18 ممالک کے 43 طبی اداروں میں زیرعلاج رہنے والی 2 ہزار سے زیادہ حاملہ خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔

محققین کا ماننا ہے کہ یہ اس حوالے سے اب تک ہونے والی سب سے بڑی تحقیق ہے جس میں مختلف ممالک کی حاملہ خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔

تحقیق میں شامل 2130 خواتین میں سے 706 میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی جبکہ 1424 کا ٹیسٹ نیگیٹو رہا اور پھر دونوں گروپس کے ڈیٹا کا موازنہ کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق کووڈ 19 سے متاثر لگ بھگ 60 فیصد حاملہ خواتین میں بیماری کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، تاہم محققین کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود ان میں یچیدگیوں، آئی سی یو میں زیرعلاج رہنے اور موت کا خطرہ دیگر صحت مند خواتین سے زیادہ دریافت کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 کا سامنا کرنے والی حاملہ خواتین کو زیادہ جسمانی وزن یا ذیابیطس، امرراض قلب، فشار خون یا نظام تنفس کے امراض کا پہلے سے سامنا ہو تو ان میں پیچیدگیوں کا خطرہ 4 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب 21 اپریل کو لگ بھگ 4 ہزار حاملہ خواتین پر ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ موڈرنا یا فائزر ویکسینز استعمال کرنے سے ان میں مضر اثرات بہت کم ہوتے ہیں۔

ان میں سب سے عام انجیکشن کے مقام پر درد تھا۔

تحقیق میں حمل سے متعلق 221 واقعات کو رپورٹ کیا گیا جن میں 46 اسقاط حمل کے واقعات بھی شامل ہیں۔

تاہم محققین کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 ویکسینز کا استعمال حاملہ خواتین کے لیے محفوظ ہے بلکہ بیماری سے ہونے والی پیچیدگیوں سے تحفظ فراہم کرسکتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store