وزارت تجارت کی جانب سے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت تجارت کی جانب سے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری فائل فوٹو وزارت تجارت کی جانب سے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 2ملی لیٹر، 2.5 ملی لیٹر، 3 ملی لیٹر اور 5 ملی لیٹر کی سرنج کی درآمد پر پابندی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق روایتی سرنج کے دوبارہ استعمال ہونے کے باعث پابندی عائد کی گئی ہے، گزشتہ ماہ حکومت نے آٹو ڈسپوزیبل سرنج کی درآمد پر ڈیوٹیاں ختم کی تھیں۔

install suchtv android app on google app store