کیا وٹامن ڈی کی کمی کورونا وائرس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے؟ تحقیق سامنے آگئی

 کیا وٹامن ڈی کی کمی کورونا  وائرس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے؟ تحقیق سامنے آگئی فائل فوٹو کیا وٹامن ڈی کی کمی کورونا وائرس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے؟ تحقیق سامنے آگئی

آسٹریلیا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی کے باعث کورونا وائرس، کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق دھوپ میں پائے جانے والے وٹامن ڈی کی انسانی جسم میں کمی کے باعث پٹھوں کی کمزوری لاحق ہو سکتی ہے۔

وٹامن ڈی جو کہ انڈے کی زردی، مچھلی، پنیر اور مشروم میں پایا جاتا ہے اور انسانی صحت کے لیے بہت ضروری تصور کیا جاتا ہے کی انسانی جسم میں کمی کے اثرات پر تحقیق کی گئی۔

آسٹریلیا میں چوہوں پر کی گئی تحقیق میں یہ امر سامنے آیا کہ وٹامن ڈی کی مناسب مقدار نہ ملنے کے باعث جسم میں مائیٹوکونڈریا کے عمل میں سستی آ جاتی ہے۔ یہ عمل پٹھوں کو طاقت فراہم کرتا ہے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ معمر افراد کو ضرورت کے مطابق وٹامن ڈی ملنے سے ان میں پٹھوں کے ٹوٹ پھوٹ کے عمل کو بھی روکا جا سکتا ہے۔تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یورپ کے ہر دس میں سے چار باسی وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں۔

install suchtv android app on google app store