تین منٹ میں آنکھوں سے کورونا کی تشخیص ممکن, مزید جانیے تفصیلات میں

کورونا فائل فوٹو کورونا

میونخ کی ایک کمپنی نے تین منٹ میں آنکھوں سے کورونا کی تشخیص ممکن بنانے کے لیے ایپ تیار کرلی۔

میونخ کی ایک کمپنی آنکھ کے اسکین سے کورونا کی تشخیص ممکن بنانے کے لیے پرامید ہے، کمپنی کی جانب سے ایپ تیار کی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے تیار کردہ ٹیسٹ میں آنکھ کو اسکین کیا جاتا ہے اور تین منٹ میں ٹیسٹ کے نتائج موصول ہوجاتے ہیں۔

سیمک آر ایف کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ولف گروہر کا کہنا ہے کہ اس اسکینگ ایپ کو امریکا میں اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے اور پرامید ہیں کہ ایپ کو استعمال کرنے کی منظوری ملنے کے بعد وہ اسے آئندہ ماہ سے استعمال کے لیے فراہم کرنے لگیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ایپ میں اسمارٹ فون سے لی گئی آنکھ کی تصویر کو استعمال کیا جاتا ہے اور علامتی سوزش (پنک آئی) کے ذریعے وائرس کی تشخیص کی جاتی ہے۔

کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہم گلابی رنگ کے دو ملین مختلف شیڈز میں سے کورونا کی تشخیص کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ایپ میں 70 ہزار کو ٹیسٹ کیا جاچکا ہے، ایپ ایک سیکنڈ میں ایک ملین سے زائد اسکین پراسیس کرسکتی ہے، ایپ کو فٹبال میچوں اور کنسرٹ میں آنے والوں کی ٹیسٹنگ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ولف گروہر کا کہنا تھا کہ آپ اپنی ایپ حاصل کرنے کے بعد دونوں آنکھوں کی تصویر لے کر اسے جانچ کے لیے بھیج دیں اور پھر آپ کو اپنے نتائج ایک کیو آر کوڈ کی شکل میں آپ کے اسمارٹ فون پر بھیج دئیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک یہ ایپ کمپنیوں کو 480 یورو میں فراہم کی جارہی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store